پاکستان

ملک میں کورونا سے 65 اموات، 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 65 افراد انتقال کر گئے اور 3 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 53 ہزار 770 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3084 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 65 افراد انتقال کرگئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.73 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 848 ہوگئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 19 ہزار 970 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3648 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 6 ہزار 78  ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 89044 ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.