پاکستان

چینی سفارتخانے کی گوادر میں خودکش حملے کی مذمت

گوادر میں ہونے والے خود کش حملے کے حوالے سے پاکستان میں موجود چینی سفارت خانے نے شدید مذمت کی گئی ہے۔

اسلام آباد سے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ گوادر ایکسپریس وے منصوبے پر چینی عملے کے موٹر قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، جس میں 2 مقامی بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 1 چینی سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔ پاکستان میں چینی سفارت خانہ گوادر میں ہوئی دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کرتا ہے، چینی سفارت خانہ دونوں ممالک کے زخمی افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

چینی سفارت خانہ جاں بحق ہونے والے معصوم افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتا ہے۔

چینی سفارت خانے کا اعلامیئے میں کہنا ہے کہ چینی سفارت خانہ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ زخمیوں کو مکمل طبی امداد دی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.