پاکستان

شہر قائد میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے

کراچی میں آنے والے زلزلے کی زیرزمین گہرائی 15 کلو میٹر تھی، جب کہ اس کا مرکزکراچی سے 72 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا

شہر قائد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل کر کھلے میدانوں میں چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کی زیرزمین گہرائی 15 کلو میٹر تھی، جب کہ اس کا مرکزکراچی سے 72 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.