پاکستان

حمزہ شہباز کی پارٹی رکن اسمبلی قیصر اقبال کے گھر آمد، والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کی

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز گذشتہ روز گوجرانولہ سے پارٹی کے رکن اسمبلی قیصر اقبال سندھو کے گھر گئے جہاں انہوں نے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کی اور لواحقین کے لیے صبر کی تلقین کی۔بعد ازاں مقامی ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماں وکارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تین سالوں میں ترقی کرتی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا جو سبز باغ دکھائے تھے انکی حقیقت بھی سامنے آ گئی۔ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے سبب کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچیں اور نااہلی کی وجہ سے انہیں کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ آٹے چینی گوشت دودھ اور دالوں سمیت کھانے پینے کی اشیا پچاس فیصد سے بھی زائد مہنگی ہو چکی ہیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی آٹے چینی گھی وغیرہ کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں سینکڑوں لوگوں کی جانب سے ایک خاتون اور اس کے ساتھیوں کو ہراساں کیے جانے پر ان کا کہنا تھاکہ کچھ معاشرتی برائیوں کی جڑیں بہت مضبوط ہیں، اس سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ کس سمت جارہا ہے۔حالیہ خواتین مخالف واقعات اس بات کی یاد دہانی کراتے ہیں کہ بدحالی گہری ہے۔ جو بہت شرمناک ہے،

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.