پاکستان

ٹک ٹاکر پر دست درازی کا الزام؛ بزرگ کو گرفتار کرنے والا اہلکار معطل

لاہور میں ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کے الزام میں زیر حراست 71 سالہ بزرگ کو  رہا کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں سی آئی اے پولیس نے 71 سالہ وزیر خاں کو ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم سے دست درازی کے الزام میں شاہدرہ سے گرفتار کیا تھا اور  وزیرخان کو سی آئی اے کوتوالی کی حوالات میں رکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ لاہور  میں پولیس نے مینار پاکستان واقعے کے الزام میں معمر شخص کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

معمر شخص کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والد بیمار ہیں اور  14 اگست کو گھر  پر ہی موجود تھے لیکن پھر بھی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بزرگ کو گرفتار کرنے والے اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.