پاکستان

گریٹر اقبال پارک میں تعینات پی ایچ اے کے 3 افسران بھی فارغ

جشن آزادی کے موقع پر مینارِ  پاکستان کے نیچے لڑکی سے بدسلوکی  کے معاملے پر گریٹر اقبال پارک لاہور میں تعینات پی ایچ اے کے3 افسران بھی فارغ کر دیے گئے۔ 

گزشتہ روز عائشہ نامی ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کے کیس میں گرفتار ہونے والے ملزمان کو  لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا  تھاجہاں عدالت نے  عائشہ اکرم پر تشدد کے ملزمان کی شناخت پریڈ کرانے کا حکم دیا تھا۔

گریٹر اقبال پارک میں پیش آنے والے واقعے کو ایک ہفتہ ہو چکا ہے اور عائشہ اکرم آج بدسلوکی کرنے والوں میں سے 40 افراد کو  جیل میں شناخت کریں گی۔

دوسری جانب  حکومت پنجاب  نے 100افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے جبکہ پولیس نے مزید 60افراد کی تصاویر شناخت کے لیے نادرا کو بھیج دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.