پاکستان

مریم کے بیٹے کا نکاح، جنید اور نواز شریف کی تصاویر سامنے آگئیں

مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کے موقع پر دلہے جنید صفدر اور والد سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصاویر سامنے آگئیں۔

 جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن کے لینزبرا ہوٹل میں ہوئی جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔نکاح کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہے جیند صفدر نے کالا پینٹ کوٹ زیب تن کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ماسک پہنے نواسے کے نکاح میں شریک رہے۔ سادہ سی تقریب میں جنید صفدر اور عائشہ سیف شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اس کے علاوہ جنید کی والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پاکستان سے بذریعہ ویڈیو لنک پر تقریب میں شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.