پاکستان

احاطہ عدالت میں جھگڑا کا کیس، حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع

گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ شہزادی نرگس نے حسان نیازی اور دیگر 4 افراد کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے

لاہورکی مقامی عدالت نے احاطہ عدالت میں جھگڑا کرنے کے کیس میں ایڈووکیٹ حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 6 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ شہزادی نرگس نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی اور دیگر 4 افراد کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا ہیکہ وہ اپنے خلاف درج ایک مقدمے میں عبوری ضمانت کے لیے سیشن کورٹ گئیں جہاں ایڈووکیٹ حسان نیازی نے 4 نامعلوم افراد کے ہمراہ انہیں احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون کا مؤقف ہے کہ ملزمان نے انہیں اور مرحوم شوہر کو بھی گالیاں دیں،کپڑے پھاڑ ڈالے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ اس مقدمے میں ضمانت میں توسیع کے لیے آج حسان نیازی عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل سیشن جج نے عبوری درخواست ضمانت میں 6 ستمبر تک توسیع کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔ مقدمے کے حوالیسے حسان نیازی کا مؤقف ہے کہ پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا، ان کے خلاف ایک مقدمے کی پیروی سے پیچھے ہٹ جانے کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.