پاکستان

مینار پاکستان خاتون ہراسگی معاملہ، سپریم کورٹ نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا

واقعے کی جامع تحقیقات کیلئے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کرایا: رپورٹ

سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل نے مینار پاکستان خاتون ہراسگی کے معاملہ پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے تمام رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل نے انسپکٹر جنرل (آئی جی)پولیس پنجاب سے طلب کیں جس پر انہوں نے عدالتِ عظمی میں رپورٹ جمع کرا دی۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی جامع تحقیقات کیلئے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کرایا۔ رپورٹ کے متن کے مطابق 30 ویڈیوز، 60 تصاویر اکٹھی کرکے نادرا کو شناخت کیلئے بجھوائی گئیں ہیں، نادرا نے 9 افراد کی شناخت کی جنہیں گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی نشاندہی پر مزید افراد کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک 92 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے جیو فنسنگ ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ رپورٹ کے متن کے مطابق واقعہ کی شام ساڑھے 6 سے لیکر 7 بج کر 40 منٹ تک 28 ہزار سے زائد افراد کا کال ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جن میں سے 700 سے زائد افراد کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ بلا تفریق کارروائی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ واقعہ کی ہر پہلو سے مکمل تحقیقات کریں گے اور ملوث ملزمان کو سامنے لاکر مثالی سزائیں دلوائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.