پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک میں پھیلی ہوئی موذی وباء میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ، صنعتوں کیلئے آکسیجن سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ، کاروباری حضرات چیخ اٹھے

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں آکسیجن بیڈز پر1500 سے زائد مریضوں کی تعداد، آکسیجن سپلائی معطل کرکے کورونا مریضوں کو آکسیجن فراہم کی جائیگی

ملک میں پھیلی ہوئی موذی وباء میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ، صنعتوں کیلئے آکسیجن سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ، کاروباری حضرات چیخ اٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں آکسیجن بیڈز پر1500 سے زائد مریضوں کی تعداد ہوگئی، صنعتوں کیلئے آکسیجن سپلائی معطل کرکے کورونا مریضوں کو آکسیجن فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے انتخابی اصلاحات سے متعلق کہا 90 لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ ملے اور انتخابی اصلاحات نہ کی جائیں، کابینہ نے اپوزیشن کے رویے کی مذمت کی ہے، جوڈیشل کمیشن نے 36 سفارشات دی تھیں، معاملہ تب خراب ہوتا ہے جب پولنگ ختم ہوجاتی ہیں، ای وی ایم اس دھاندلی کو ختم کرنے میں مدد کرے گا۔یہ اسی جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا حصہ ہے۔ اورسیز پاکستانیوں کے اوپر معیشت کھڑی ہوئی ہے، اگر وہ پیسے نہ بھیجتے تو معیشت لاکھڑا جاتی، عمران خان پر اعتماد ہے کہ اورسیز پاکستانی ترسیلات زر بھیج رہے ہیں۔

فواد چودھری نے بتایا کہ کوویڈ کے اوپر ایک استحکام نظر آرہا تھا،لیکن اب کیسز بڑھ رہے ہیں،لیکن اب خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بیڈز 1500سے بڑھ گئے ہیں، پاکستان میں آکسیجن کی جتنی صلاحیت موجود ہے، اس میں 70 فیصد استعمال ہورہی ہے، اگرایک دوروزمیں صورتحال بہتر نہ ہوتی تو صنعتوں کیلئے آکسیجن کی سپلائی معطل کردیں گے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو آکسیجن فراہم کی جائے گی، آج کابینہ کے اجلاس میں خواتین کے متعلق واقعات پر بات چیت ہوئی، عمران خان نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے کیلئے تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.