پاکستان

مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

کراچی میں مسلم لیگ (ن) کارساز ہاؤس میں کارکنوں کا دھاوا اور ہنگامہ آرائی کے معاملے پر نواز لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ناراض ہو کر مستعفی ہوگئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے ہنگامی آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پارٹی عہدے سے استعفی دیا، گزشتہ ماہ کنٹونمنٹ انتخابات کے ٹکٹ پیسوں کے عوض تقسیم کرنے کے الزام پر کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تھی جس کی تحقیقات کے لیے میاں شہباز شریف نے کمیٹی بھی تشکیل دی تھی مگر ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے غیر فعال ہونے اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے پر مفتاح اسماعیل نے استعفی دیدیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.