پاکستانفیچرڈ پوسٹ

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو ملک واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ایف آئی اے نے تیاری مکمل کرلی، انٹر پول کو بھی خط لکھ دیا گیا

ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے لہذا انٹر پول حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرے

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو ملک واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ایف آئی اے نے تیاری مکمل کرلی، انٹر پول کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے انٹر پول کو حسین حقانی کی حوالگی کیلئے خط لکھا ہے۔ خط کے متن کے مطابق حسین حقانی کے خلاف 2018 میں اختیارات کے ناجائز استعمال، 2 ملین ڈالرز کے خورد برد اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے لہذا انٹر پول حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرے۔ خیال رہے کہ حسین حقانی 26 مئی 2008 سے نومبر 2011 تک امریکا میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.