پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا دورہ جی ایچ کیوراولپنڈی، مختلف امور پر تبادلہ خیال

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، علاقائی پیشرفت کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدر مملکت کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت اور آرمی چیف نے علاقائی پیشرفت اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ڈاکٹر عارف علوی کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی برانچ کی جانب سے سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صدر نے پاکستان کی بیرونی اور اندرونی سلامتی کیلئے پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں فوج کی صلاحیت اور دیگر خدمات اوراسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ کاری کے طریقہ کار کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.