پاکستان

آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم نے کابینہ کا اعلان کر دیا

 آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم سردار عبدالیعقوم نیازی نے اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق  اظہر صادق، چودھری ارشد،علی شان سونی، ملک ظفر، چودھری اخلاق ،انصر ابدالی، محمد حسین، فہیم ربانی، میراکبر، شاہدہ صغیر، خواجہ فاروق ، چودھری رشید اوردیوان چغتائی کو وزیر بنادیا گیا ہے۔ اکمل سرگالہ اورماجد خان بھی آزاد کشمیر کابینہ کا حصہ بن گئے ہیں۔اسی طرح چودھری محمد اکبر اور مقبول احمد کو مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔  کابینہ ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔خیال رہے کہ عبدالقیوم نیازی اپوزیشن کےمشترکہ امیدوارچودھری لطیف اکبرکوشکست دے کر وزیراعظم منتخب ہوئے۔

عبد القیوم نیازی نے 33 اور مد مقابل امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 15 ووٹ لیے۔ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.