پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نور مقدم قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ اختیار کرلیا، مقتولہ کے والد نے ملزمان کو کیفر کردار پہنچنے تک کونسا راستہ اپنا لیا، تفصیلات سامنے آنے کے بعد سب چونک گئے

نور مقدم قتل کیس میں مقتولہ کے والد نے تھراپی ورکس کے ملازمین اور مالک کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے

نور مقدم قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ اختیار کرلیا، مقتولہ کے والد نے ملزمان کو کیفر کردار پہنچنے تک کونسا راستہ اپنا لیا، تفصیلات سامنے آنے کے بعد سب چونک گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں مقتولہ کے والد نے تھراپی ورکس کے ملازمین اور مالک کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ نور مقدم کے والد نے ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے 6 ملزمان کو ضمانت دینے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ ملزمان واردات کے وقت موجود تھے، عدالت نے ضمانت دیتے وقت سپریم کورٹ کے طے کردہ قوانین کو نظر انداز کیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان مقتولہ کے والد شوکت مقدم کو دھمکا رہے ہیں، ضمانت منسوخ نہ کی گئی تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.