پاکستانفیچرڈ پوسٹ

گرمی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، لاہور سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مون سون ہوائیں 27 اگست کی شام یا رات سے شدت کیساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی اور پیر کی رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائیگا

گرمی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، لاہور سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔بارش کے باعث حالیہ گرمی کی شدت اور حبس کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ آندھی کے باعث نقصان کا خدشہ ہے۔ مون سون ہوائیں 27 اگست کی شام یا رات سے شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث حالیہ گرمی کی شدت اور حبس کی شدت میں کمی کا امکان ہے،آندھی کے باعث نقصان کا خدشہ ہے، پیر کی رات اور منگل کو تیز بارش کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 اگست کی شام یا رات سے یکم ستمبر کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت اٹک، چکوال، جہلم،گجرات،منڈی بہاوالدین،سیالکوٹ نارووال،گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور،اوکاڑہ،ساہیوال،فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ،ایبٹ آباد، ہری پور مردان، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، چترال، کوہاٹ، وزیرستان، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواوں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.