پاکستان

مسلم لیگ ن نے حکومت پر بھارتی ویب سائٹ کی تصویریں استعمال کرنے کا الزام لگا دیا

کروڑوں کے منصوبے بھارتی پورٹل کی چوری شدہ تصاویر پرمبنی ہیں، اگر کوئی نیا منصوبہ لگایا ہوتا، عوام کو ریلیف دیا ہوتا تو اس کی تصویر اور ثبوت بھی ہوتا

مسلم لیگ ن نے حکومت پر 3سال کی کارکردگی دکھانے کیلئے بھارتی ویب سائٹ کی تصویریں استعمال کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جعلساز کے تین سال کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جارہا ہے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کے منصوبے بھارتی پورٹل کی چوری شدہ تصاویر پرمبنی ہیں، اگر کوئی نیا منصوبہ لگایا ہوتا، عوام کو ریلیف دیا ہوتا تو اس کی تصویر اور ثبوت بھی ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی 3 سال کی کارکردگی صرف منہگائی، بیروزگاری، غربت، پارلیمان کو تالا، اپوزیشن کی گرفتاریاں اور آزادی اظہار کا قتل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.