پاکستان

کوویکس پروگرام کے تحت امریکا سے فائزر ویکسین کی 37 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکا نے فائزر ویکسین کی 37 لاکھ خوراکیں پاکستانی عوام کے لیے عطیہ کی ہیں: امریکی ناظم الامور

کوویکس پروگرام کے تحت امریکاسے فائزرویکسین کی 37 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔پاکستان کو ویکسین فراہم کرنے پر امریکا نے خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکانے پاکستان کوفائزر ویکسین کی مزید 37 لاکھ خوراکیں عطیہ کی ہیں، جس کے بعد امریکا پاکستان کو بیرون ممالک میں تسلیم کی جانے والی ویکسین عطیہ کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ امریکی ناظم الامور اینجلا پی ایگلر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ویکسین فراہم کرنے پر انتہائی خوشی ہے، ویکسین لگوا کر آپ خود کو اور اپنے پیاروں کو بچا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکا نے فائزر ویکسین کی 37 لاکھ خوراکیں پاکستانی عوام کے لیے عطیہ کی ہیں، ویکسین کی یہ خوراکیں گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے عطیہ کی جانے والی موڈرنا ویکسین کی55 لاکھ خوراکوں کے علاوہ ہیں، ابھی تک امریکا کی جانب سے 90 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں پاکستان کو عطیہ کی جا چکی ہیں۔ امریکی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں کورونا کے خاتمے کے لیے پہلے سے زیادہ ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، موذی وباں سے پاک اور محفوظ دنیا کی تعمیر کے لیے مل کرکوششیں کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بار ہا کہہ چکے ہیں کہ کورونا کی عالمی وبا سے اکیلے کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا،ہمیں اپنی کوششیں، مہارتیں اور وسائل کو یکجا کرنا ہو گا،تباہ کن کورونا وبا سے بچا میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.