پاکستان

لاہور میں ایک اور رکشہ ڈرائیور کی خاتون سے مبینہ زیادتی

لاہور میں ایک اور رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں کیساتھ مل کر  مبینہ طور پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں ایک رکشہ ڈارئیور نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے نوکری کا جھانسہ دیکر بلوایا، ملزم رکشے میں بٹھا کر ناچ گھر گراؤنڈ لےگیا جہاں اس کے ساتھی پہلے سے موجود تھے، گراؤنڈ میں موجود ایک ملزم نے بچی چھین کر اسے یرغمال بنایا۔

مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دو سال کی بچی پر پستول تان کر مجھے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گڑھی شاہو  پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.