پاکستان

گڈانی کے سمندر میں 4 افراد ڈوب کر جاں بحق، 2 افراد کو بچا لیا گیا

ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے ڈوبنے والے چاروں افرادکی لاشیں سمندر سے نکال لی ہیں، ڈوبنے والے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی ہیں

بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی کے سمندر میں مچھلی پکڑنے کے لئے آنے والے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ ڈوبنے والے دو افرادکو بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ یہ افراد مچھلی کا شکار کرنے کے لیے گڈانی کے پھوکاڑہ بیچ آئے ہوئے تھے کہ سمندر میں طغیانی کے باعث ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے ڈوبنے والے چاروں افرادکی لاشیں سمندر سے نکال لی ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں حق ہونے والے افراد کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.