پاکستانفیچرڈ پوسٹ

افغانستان سے پاکستان آنیوالوں کو کتنے دن کا ٹرانزٹ ویزا ملے گا؟ نوازشریف کو وطن واپسی کیلئے پاسپورٹ کتنے گھنٹوں میں ملے گا؟ شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

افغانستان سے پاکستان آنے کے خواہشمند افراد کو صرف 21 دن کا ٹرانزٹ ویزا، نوازشریف کو 24 گھنٹے کے اندر پاسپورٹ مل سکتا ہے

افغانستان سے پاکستان آنیوالوں کو کتنے دن کا ٹرانزٹ ویزا ملے گا؟ نوازشریف کو وطن واپسی کیلئے پاسپورٹ کتنے گھنٹوں میں ملے گا؟ شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان آنے کے خواہشمند افراد کو صرف 21 دن کا ٹرانزٹ ویزا دیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ افغان باشندوں کی دستاویز ٹھیک ہیں تو ویزا دینے کو تیار ہیں، اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ سمیت تمام ملکوں کے سفارتکاروں کو بھی ویزے دینے کو تیار ہیں۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کابل سے 1500 لوگ نکالے، ایک ہزار 480 افراد طورخم کے راستے یہاں پہنچے جبکہ افغانستان کے ساتھ چمن اور طورخم بارڈر کھلا ہوا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کو چاہیے قومی معاملے پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہو اور مولانا فضل الرحمان کو اب ملک کیلئے سیاست کرنی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف وطن واپس آنا چاہیں تو 24 گھنٹے کے اندر پاسپورٹ مل سکتا ہے، سیاستدان لوٹ مار کا پیسہ باہر بیٹھ کر کھاتے ہیں یہ لوگ قبر کیلئے وطن آجاتے ہیں رہنے کیلئے نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.