پاکستانفیچرڈ پوسٹ

الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کا نیا آلہ، حکومت خطے کی تبدیلی سے لاتعلق، وزیر خارجہ شریف آدمی، طالبان کی حمایت ہمارے مفاد میں ہے، فضل الرحمن بول پڑے

پاکستان کی خارجہ پالیسی موجود ہی نہیں اور عمران حکومت خطے کی تبدیلی سے لاتعلق ہے،موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے

الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کا نیا آلہ، حکومت خطے کی تبدیلی سے لاتعلق، وزیر خارجہ شریف آدمی، طالبان کی حمایت ہمارے مفاد میں ہے، فضل الرحمن آخر کار بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء (ف) کے سربراہ مولافضل الرحمان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی موجود ہی نہیں اور عمران حکومت خطے کی تبدیلی سے لاتعلق ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے۔ سربراہ اپوزیشن اتحاد کا کہنا تھاکہ وزیرخارجہ شریف آدمی ہیں وہ کارکردگی دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

افغانستان کی صورتحال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں طالبان اپنی حکومت کے بجائے وسیع البنیاد حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں اور ہم طالبان کی وسیع البنیاد حکومت بنانے کی حکمت عملی کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ایک مستحکم اور پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دھاندلی کا نیا آلہ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.