پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت کی تین سالہ کارکردگی سوالیہ نشان؟ عمران خان نے اپنے کیے وعدوں کی کوئی پاسداری نہیں کی اور ہمیشہ یوٹرن لیے، بلاول بھٹو حکومت پر برس پڑے

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہورہا، سکیورٹی صورت حال بہتر بنانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل ضروری ہے: چیئرمین پیپلز پارٹی

حکومت کی تین سالہ کارکردگی سوالیہ نشان؟ عمران خان نے اپنے کیے وعدوں کی کوئی پاسداری نہیں کی اور ہمیشہ یوٹرن لیے، بلاول بھٹو حکومت پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کی تین سال کی کارکردگی تاریخی غربت،بیروزگاری اور مہنگائی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا، نوکری دینے کے بجائے 3 سال میں سندھ کے لوگوں سے نوکریاں چھین لیں، 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن غریبوں کے سر سے چھت چھین لی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہورہا، سکیورٹی صورت حال بہتر بنانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل ضروری ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور سی پیک سے متعلق چین کے تحفظات بھی دورکیے جائیں۔ بلاول نے حکومت سے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال کرنے نہیں دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.