پاکستان

ہمارا مقصد خود مختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان;جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، ہمارا واحد مقصد افغانستان میں امن کے حصول میں مدد دینا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر  نے جنرل ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں  اور ہمارا واحد مقصد افغانستان میں امن کے حصول میں مدد دینا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد خود مختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.