پاکستان

کورونا سے مزید 120 اموات، 4191 نئے کیسز بھی رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 120 افراد انتقال کر گئے اور 4191 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61 ہزار 306 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4191 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 120 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 535 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 48 ہزار 532 تک جاپہنچے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.