پاکستان

"لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا”۔۔۔تین خطرناک دہشت گرد گرفتار

لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں کارروائی کے دوران 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضے سے آئی ای ڈی، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کا ہدف فرقہ واریت پھیلانا تھا۔رواں ماہ کے آغاز پر بھی سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور دہشت گرد افغان شہری تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.