پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سرکاری ملازمین کی دفاتر میں بیٹھ کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے کی موجیں ختم، وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کردیا، سرکاری معلومات اور دستاویزات افشا ہونے سے روکنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے

سرکاری ملازمین کی دفاتر میں بیٹھ کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے کی موجیں ختم، وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم کے بعد سرکاری ملازمین کی دفاتر میں بیٹھ کر سوشل میڈیا استعمال کرنے کی موجیں ختم ہو گئی ہیں، اب وزیراعظم عمران خان نے حکم جاری کیا ہے کہ تمام سرکاری اداروں میں سوشل میڈیا کے استعما پر فوری پابندی عائد کی جائے۔ وزیراعظم کی ہدایت پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری معلومات اور دستاویزات افشا ہونے سے روکنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازم بغیر اجازت میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکتا۔ تمام سرکاری ملازمین کوگورنمنٹ سرونٹس رولز 1964کی پاسداری کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں سرکاری ملازم کو کسی بھی بیان بازی یا رائے سے رکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے بیان یا رائے زنی سے حکومتی بدنامی کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ گورنمنٹ سرونٹس رولز 1964 سرکاری ملازم کو کسی بھی بیان بازی یا رائے کے اظہار سے روکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.