پاکستانفیچرڈ پوسٹ

گریٹر اقبال پارک میں خاتون ہراسگی واقعہ نے نیا موڑ اختیار کرلیا، ملزمان کی شناخت پریڈ کرنے کیلئے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم بیماری کا بہانہ لگا کر اسپتال جا پہنچی

گریٹر اقبال پارک واقعے کے 144ملزموں کی شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے28 اگست کا دن مقرر کررکھا تھا تاہم شناخت پریڈ نہ ہوسکی

گریٹر اقبال پارک میں خاتون ہراسگی واقعہ نے نیا موڑ اختیار کرلیا، ملزمان کی شناخت پریڈ کرنے کیلئے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم بیماری کا بہانہ لگا کر اسپتال جا پہنچی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک واقعے کے 144ملزموں کی شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے28 اگست کا دن مقرر کررکھا تھا تاہم متاثرہ خاتون عائشہ شناخت پریڈ کیلئے کیمپ جیل نہ پہنچیں۔ ذرائع کے مطابق عائشہ طبیعت کی خرابی کے باعث نہیں آئیں جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ جیل نے کچھ دیر انتظار کیا جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ واپس چلے گئے۔ اب عدالت نے ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئے یکم ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے اور متاثرہ خاتون عائشہ کو بھی اس روز جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.