پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پی ڈی ایم اجلاس، عمران خان حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے کونسا قدم اٹھایا جائے گا؟ مولانا فضل الرحمن نے بڑا اعلان کر دیا، حکومت پریشانی میں مبتلا

سربراہ جے یوآئی ف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کو لانگ مارچ اور استعفے دینے کی تجویز دے دی ہے

پی ڈی ایم اجلاس، عمران خان حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے کونسا قدم اٹھایا جائے گا؟ مولانا فضل الرحمن نے بڑا اعلان کر دیا، حکومت پریشانی میں مبتلا ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یوآئی ف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کو لانگ مارچ اور استعفے دینے کی تجویز دے دی، انہوں نے کہا کہ پانی سر سے اونچا ہوگیا، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے انتہائی فیصلے کرنا ہوں گے، نالائق حکومت تین سال سے عوام پر مسلط ہے، دوسال بھی گزر جائیں گے اور ہم جلسے کرتے رہ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں قائد ن لیگ نوازشریف، مریم نواز، ودیگر جماعتوں نے شرکت کی۔ سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ اب وقت گزر گیا ہے، پانی سر سے اونچا ہوگیا، اب ہمیں اپوزیشن کی سیاست کرنے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے انتہائی اقدام کرنا ہوگا،پی ڈی ایم جماعتوں کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنا چاہیے اور اسمبلیوں سے استعفے دے دینے چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.