پاکستان

کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے شہباز شریف آبدیدہ ہوگئے

شہباز شریف نے مرنے پہلے بدلا ہوا کراچی دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

کراچی کے حلقہ این اے 249 کے عمائدین، پارٹی عہدیداروں اور اہل علاقہ سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کراچی کے مسائل کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، دعا ہے میرے مرنے سے پہلے کراچی شہر بدل جائے، آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے، کراچی کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.