پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کرپٹ پولیس افسران کی شامت آگئی، تھانوں سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے وفاقی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا، سی سی ٹی وی کیمروں سمیت اوپن مائیک نصب کرنیکا فیصلہ

جو پولیس اہلکار یا افسر داد رسی کے لیے تھانے آنے والے سائل کے ساتھ بد تمیزی یا نازیبا رویہ اختیار کرے گا، اس کی خیر نہیں: آئی جی

کرپٹ پولیس افسران کی شامت آگئی، تھانوں سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے وفاقی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا، سی سی ٹی وی کیمروں سمیت اوپن مائیک نصب کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق افسران اپنے دفاتر سے تھانے میں سائلین سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے خود بات کریں گے، آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کسی بھی تھانے میں شہریوں سے غیر مہذب رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگیں گے اور کیمروں کے ساتھ مائیک بھی نصب ہوں گے۔ جو پولیس اہلکار یا افسر داد رسی کے لیے تھانے آنے والے سائل کے ساتھ بد تمیزی یا نازیبا رویہ اختیار کرے گا، اس کی خیر نہیں۔

آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نہ صرف کیمروں سے مانیٹرنگ کریں گے بلکہ خود سائلین سے بات بھی کر سکیں گے۔ یہ فیصلہ پولیس کے سائلین کے ساتھ انتہائی شرمناک اور نازیبا رویے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے کے بعد کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی تھانے میں شہریو ں سے غیر مہذب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز کو روزانہ ایک گھنٹہ اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.