پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا، پٹرول پر عائد سیلز ٹیکس میں حیران کن کمی کا فیصلہ، عوام خوشی سے نہال ہو گئی، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی سامنے آگیا

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 10.77 فیصد تھی جسے کم کرکے 10.54 فیصد کردیا گیا ہے

عمران حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا، پٹرول پر عائد سیلز ٹیکس میں حیران کن کمی کا فیصلہ، عوام خوشی سے نہال ہو گئی، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی سامنے آگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کرکے 10.54 فیصد کر دی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 10.77 فیصد تھی جسے کم کرکے 10.54 فیصد کردیا گیا ہے۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح بغیر کسی کمی کے 17فیصد، مٹی کے تیل پر شرح 6.70 فیصد اور لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد برقرار رہے گی۔

پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق 16 اگست سے ہوگا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 16 اگست سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری مسترد کر دی تھی جس کے بعد وزارت خزانہ نے موجودہ قیمت کو برقرار رکھنے کیلئے سیلز ٹیکس میں کمی کر دی۔ یاد رہے کہ وفاقی وزارت خزانہ نے 16 اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے پٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمیتں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا، جبکہ مٹی کا تیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.