پاکستان

افغان سرحد سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ:دو سپاہی شہید

پاک افغان سرحد پر باجوڑ میں فوجی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے عالمی قوانین کے مطابق جوابی کارروائی کی جس میں دو سے تین دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ تین سے چار دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان کی افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے کی مذمت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ اور مستقبل کی حکومت پاکستان کیخلاف ایسی سرگرمیوں کی اجاز ت نہیں دے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.