پاکستان

پی ڈی ایم کا کراچی میں پاور شو; اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

پی ڈی ایم نے قائد اعظم کے مزار کے سامنے باغ جناح میں میدان سجایا اور یہ اتحاد کا پیپلزپارٹی کے بغیر کراچی میں پہلا پاور شو تھا۔

جلسے میں سیکڑوں کارکنان نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔جمعیت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر قائدین نے جلسہ عام سے خطاب کیا۔اس کے علاوہ ن لیگ کے قائد نواز شریف نے بھی لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک جلسہ عام سے خطاب کیا۔

جلسہ عام سے خطاب میں سربراہ اتحاد مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ جعلی حکمرانوں  کے  تین سالوں میں پاکستانی ریاست کوغیرمحفوظ ریاست بنادیا ہے اور موجودہ حکمرانوں نے پاکستانی قوم کوغیرمحفوظ قوم بنادیا ہے، آج دنیا  آگے بڑھ رہی لیکن پاکستان پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، ایسی صورتحال میں خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے۔

ان کا کہنا تھاکہ محرم کا مہینہ یہی بتاتا ہے کہ یزید کے ہاتھوں پربیعت نہیں کرنی، یہ ناجائزحکومت ہے اس کوکوئی عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.