پاکستان

جنید صفدر کے نکاح کی ایک اور نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، سب حیران رہ گئے

ویڈیو میں لندن کے ہوٹل کی سجاوٹ، جنید صفدر کو نکاح نامے پر دستخط کرتے اور دلہن عائشہ سیف کی انٹری کے یادگار لمحات کو دکھایا گیا ہے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی ایک اور نئی اور دلکش ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور عائشہ سیف کے نکاح کی نئی ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں تقریب کی مکمل سجاوٹ کو خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔ تقریبا ایک منٹ پر مشتمل ویڈیو میں لندن کے ہوٹل کی سجاوٹ، جنید صفدر کو نکاح نامے پر دستخط کرتے اور دلہن عائشہ سیف کی انٹری سمیت شادی کے یادگار لمحات کو دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو عائشہ سیف کے ہمراہ لندن میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں سمیت دوست احباب نے شرکت کی تھی۔ مریم نواز بیٹے کے نکاح میں تو شریک نہ ہو سکیں لیکن جنید کے نانا اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو نکاح کی تقریب میں دیکھا گیا۔ جنید صفدر کے نکاح کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز کئی روز تک سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.