پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کراچی میں اگلی حکومت کس جماعت کی ہوگی؟ پنجاب کے بعد کراچی کو بھی پیرس بنانے کا اعلان؟ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ملکی تاریخ میں اسٹیبلشمنٹ سے جتنی سپورٹ پی ٹی آئی کو ملی کسی اور حکومت کو نہیں ملی، موقع ملا تو کراچی کو پیرس بنا دیں گے، شہباز شریف

کراچی میں اگلی حکومت کس جماعت کی ہوگی؟ پنجاب کے بعد کراچی کو بھی پیرس بنانے کا اعلان؟ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے کہا کہ اگر ہمیں موقع ملا تو کراچی کو پیرس بنا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے مفاہمت اور مزاحمت کے بجائے صرف شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا ملکی تاریخ میں اسٹیبلشمنٹ سے جتنی سپورٹ پی ٹی آئی کو ملی کسی اور حکومت کو نہیں ملی لیکن پھر بھی نالائق حکومت فائدہ نہیں اٹھا سکی۔ انھوں نے کہا کہ 20-20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کسی جادو ٹونے سے نہیں نواز شریف کی محنت سے ختم ہوئی، صوبے کو کام کرنے کا موقع دیں، روڑے اٹکانا عوام کی خدمت نہیں ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا، اگر ہمیں موقع ملا تو کراچی کو پیرس بنا دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.