پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بزدار حکومت نے پنجاب کو ترقی دینے کے لئے حیران کن قدم اٹھا لیا، گدھوں کو افزائش کے بعد ایکسپورٹ کرنے کا منصوبہ، سرکاری فارم بھی قائم کر لیا گیا

چین اور دیگر ممالک کی جانب سے گدھوں کی ڈیمانڈ بڑھنے کے بعد پنجاب حکومت نے افزائش نسل کر کے گدھوں کو ایکسپورٹ کرنیکا منصوبہ بنایا ہے

بزدار حکومت نے پنجاب کو ترقی دینے کے لئے حیران کن قدم اٹھا لیا، گدھوں کو افزائش کے بعد ایکسپورٹ کرنے کا منصوبہ، سرکاری فارم بھی قائم کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب گدھوں کا پہلا سرکاری فارم تیار کر لیا گیا ہے اوکاڑہ کے معروف سرکاری فارم بہادر نگر میں گدھوں کی افزائش نسل کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے گدھوں کا پہلا سرکاری فارم تیار کیا گیا ہے۔ اس فارم میں اعلی نسل کے گدھوں کی افزائش پر کام کیا جا رہا ہے چین اور دیگر ممالک کی جانب سے گدھوں کی ڈیمانڈ بڑھنے کے بعد پنجاب حکومت نے افزائش نسل کر کے گدھوں کو ایکسپورٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق اوکاڑہ بہادر نگر فارم میں 1916 سے گدھوں کی افزائش نسل پر کام ہو رہا ہے پنجاب حکومت نے اس کام میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے گدھی کا دودھ اور چمڑہ چین کاسمیٹک مصنوعات اور ادویات میں استعمال کرتا ہے اور وہ مہنگی فروخت ہوتی ہیں۔ بہادر نگر فارم اوکاڑہ کے منیجر ڈاکٹر منصور مبین کا کہنا ہے کہ بدلتے ہوئے معاشی رجحانات ہمارے دیہاتوں میں انقلاب لا رہے ہیں اور امید ہے کہ اس پروجیکٹ سے ملکی دیہاتوں میں لوگوں کے پاس اعلی نسل کے گدھے ہوں گے جن سے وہ نہ صرف مال برداری کا کام لیں گے بلکہ ان کی فروخت سے کثیر زرمبادلہ کمائیں گے۔1916 میں قائم ہونے والے تین ہزار پچاس ایکڑ رقبے پر مشتمل بہادر نگر فارم اوکاڑہ میں پاکستان میں گدھوں کا پہلا سرکاری فارم ہے جہاں پر امریکا سمیت کئی ملکوں کے گدھوں کی اعلی نسل پیدا کی جا رہی ہے چین اور دیگر ممالک میں گدھوں کی طلب میں اضافے کے باعث پنجاب حکومت نے اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں بہادر نگر فارم اوکاڑہ سے بریڈ ہونے والے گدھوں کی ایکسپورٹ سے کثیر زرمبادلہ کمایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.