پاکستانفیچرڈ پوسٹ

فضل الرحمن کی اسمبلیوں سے استعفے دینے کی تجویز، قائد ن لیگ میاں نوازشریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا، اسمبلی سے استعفوں کی تجویز پر اعتراض اٹھا دیا

استعفوں سے پہلے یقینی بنائیں کہ ضمنی انتخاب نہ ہو سکے، نوازشریف، اپوزیشن کی آدھی جماعتیں استعفیٰ نہ دیں تو اس کا فائدہ نہیں ہو گا

فضل الرحمن کی اسمبلیوں سے استعفے دینے کی تجویز، قائد ن لیگ میاں نوازشریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا، اسمبلی سے استعفوں کی تجویز پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں پر ن لیگ نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اس اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف بھی شریک تھے۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے استعفوں کی تجویز پر لیگی رہنماؤں نے دبے الفاظ میں اعتراض کیا۔ نوازشریف نے کہا ہے کہ استعفوں سے پہلے یقینی بنائیں کہ ضمنی انتخاب نہ ہو سکے،دیگر لیگی رہنماؤں کا بھی ایسا ہی موقف تھا کہ ایسا نہ ہو ہم استعفیٰ دے دیں اور حکومت ضمنی انتخابات کروا لے۔اپوزیشن کی آدھی جماعتیں استعفیٰ نہ دیں تو اس کا فائدہ نہیں ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.