پاکستان

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کرنیوالے مزید 3 ملزم شناخت پریڈ کیلئے جیل روانہ

مینار پاکستان واقعہ کیس میں اب تک 147 افراد کی شناخت پریڈکا حکم دیا جاچکا ہے، شناخت پریڈ کے لیے یکم ستمبر کی تاریخ مقرر ہے

لاہور مینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی اور اسے بے لباس کرنے کے کیس میں گرفتار مزید 3 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی اور اسے بے لباس کرنے کے کیس میں گرفتار 3 ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس نے مزید 3گرفتار ملزمان کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا اور ملزمان کی شناخت پریڈکے لیے استدعا کی۔ عدالت نے پولیس کی درخواست قبول کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو شناخت پریڈ پرجیل بھیج دیا۔ خیال رہے کہ اب تک 147 افراد کی شناخت پریڈکا حکم دیا جاچکا ہے، شناخت پریڈ کے لیے یکم ستمبر کی تاریخ مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.