پاکستان

خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کا کیس، خرم لغاری نے عبوری ضمانت کرالی

یم پی اے خرم سہیل لغاری کی 13ستمبر تک عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی اور 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا

پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے رکنِ پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے کیس میں عبوری ضمانت کرالی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے ایم پی اے خرم سہیل لغاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا، خطرہ ہے کہ پولیس گرفتار کرلے گی لہذا استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے ایم پی اے خرم سہیل لغاری کی 13ستمبر تک عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی اور 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے پولیس کو خرم لغاری کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.