پاکستان

طالبہ سے استاد کی زیادتی کیس میں سست روی پر عدالت کا اظہار برہمی

متاثرہ طالبہ سے لیے گئے سیمپل ابھی تک فارنزک لیب کیوں نہیں بھیجے؟ سی پی او راولپنڈی نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے مدرسے کی طالبہ سے استاد کی زیادتی کیس کی تفتیش میں سست روی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدرسے کی طالبہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم مفتی شاہ نواز اور ملزمہ عشرت حنیف ایڈیشنل سیشن جج ملک اعجاز کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تفتیش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ متاثرہ طالبہ سے لیے گئے سیمپل ابھی تک فارنزک لیب کیوں نہیں بھیجے؟ تفتیشی افسر محمد اسلم نے جواب دیا کہ سی پی او راولپنڈی نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس موقع پر ملزمان کے وکیل کا کہنا تھاکہ جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔ اس پر عدالت نے ملزمان کے وکیل کی التواکی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.