پاکستان

چیئرمین نیب نے سپریم کورٹ کے احاطے سے ملزم کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا

24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب،ذمہ داروں کے تعین کے بعد ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

قومی احتساب بیورو (نیب)چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سپریم کورٹ کے احاطے سے مبینہ ملزم کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی سے 24 گھنٹوں کیاندر رپورٹ طلب کی ہے جس کی روشنی میں ذمہ داروں کے تعین کے بعد ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ نیب نے مضاربہ اسکینڈل میں نامزد نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمان کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس پر قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب سے وضاحت طلب کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.