پاکستان

مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں: جنرل قمر جاوید باجوہ

مسلح افواج عوامی حمایت سے ملکی صورتحال معمول پر لے کر آئیں، مغربی سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کے تحت بروقت اقدامات کیے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چیلنجز کے باوجود الحمدللہ آج پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں، مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات دفاع اور کشمیر سے متعلق پارلیمانی کمیٹیوں کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کی جنہوں نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ کمیٹیوں کے ارکان کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وفد کو سرحدوں کی صورتحال اور پاک فوج کی امن کوششوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے عوامی حمایت سے دہشتگردی کیخلاف کامیابیاں حاصل کیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج عوامی حمایت سے ملکی صورتحال معمول پر لے کر آئیں، مغربی سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کے تحت بروقت اقدامات کیے، چیلنجز کے باوجود الحمدللہ آج پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.