پاکستان

پولیس تشدد ; سروسز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

لائسنسنگ امتحان کے خلاف احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لاہور کے سروسز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی بند کردی۔

ڈاکٹرز نے اس دوران این ایل ای سسٹم اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ پر تشدد کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔اسپتال میں او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا اور انہیں مایوس لوٹنا پڑا۔

دوسری جانب سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے لاہور میں ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.