پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

 اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پارلیمانی سال مکمل ہونے پر 13 ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جارہا ہے، جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے، اس موقع پر اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن صدر مملکت کے خطاب کے موقع پر ایوان میں شدید احتجاج کرے گی، اس سلسلے میں حکومت کے تین سالہ دور حکومت میں عوام کو درپیش مسائل سے متعلق پلے کارڈز تیار کئے جائیں گے۔ پارلیمان کی حد تک تمام اپوزیشن جماعتوں کی آپس میں اجلاس سے قبل مشاورت ہوگی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے علاوہ پیپلز پارٹی، اے این پی اور آزاد ارکان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

دوسری جانب حکومت بھی اپوزیشن کے متوقع احتجاج پر جوابی حکمتِ عملی مرتب کرے گی، اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سمیت دیگر سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.