پاکستان

"وطن کی مٹی گواہ رہنا”۔۔۔ شہداء اور اُن خاندانوں کو پاک فوج کا سلام

شہداء، غازیوں اور اُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو پاک فوج کی جانب سے سَلام پیش کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ  تعلقات عامہ  کے مطابق پاک فوج کی جانب سے یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے مختصر دورانئے کی ویڈیوز جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے کے تحت  ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج اپنے ایک ٹویٹ میں پانچویں مختصر دورانیئے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ پانچویں ویڈیو میں شہداء کے والدین کے بلند عزم اور جذبہ کی عکاسی کی گئی ہے جس میں شہداء کے والدین کا پہاڑوں جیسا حوصلہ اور وطن سے لازوال محبت دکھائی گئی ہے ۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ والد ایک بیٹے کی شہادت کے بعد دوسرے کو بھی قوم کی خدمت کیلئے بھیجنے کو تیار ہیں ۔ میجر جنرل بابر افتخار نے شہیدوں کے والدین کے جذبے کو سلام پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے قوم کے ان محافظوں سے وابستہ سبھی رشتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.