پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سیاست سے ریٹائرمنٹ کب اور کیوں لیں گے؟ ایک بار پھر بڑا اعلان سامنے آگیا، حکومت سمیت اپوزیشن جماعتیں چونک کر رہ گئیں

میں ذہنی طور پر ریٹائرمنٹ کے بارے میں تیار ہوں، میں پچھلا الیکشن بھی نہیں لڑ رہا تھا لیکن مجھے مجبورا الیکشن لڑنا پڑا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سیاست سے ریٹائرمنٹ کب اور کیوں لیں گے؟ ایک بار پھر بڑا اعلان سامنے آگیا، حکومت سمیت اپوزیشن جماعتیں چونک کر رہ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ سیاست سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے ہیں اور اگر کسی نے انہیں تنگ نہ کیا تو وہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں ذہنی طور پر ریٹائرمنٹ کے بارے میں تیار ہوں، میں پچھلا الیکشن بھی نہیں لڑ رہا تھا لیکن جب نوازشریف نے کہا کہ شیخ رشید اگلی بار اسمبلی میں نہیں ہوں گے تو پھر مجھے مجبورا الیکشن لڑنا پڑا۔ انہوں نے کہا وزارت داخلہ ان کے لیے بہت چیلنج بھری وزارت ہے۔اس وزارت میں تو ہر روز کوئی نہ کوئی واقعہ ہے،یہ ایک حساس وزارت ہے۔ریلوے میں صرف ٹرین ہی گرتی تھی تو بدنامی ہوتی تھی باقی تو نارمل وزارت تھی مگر یہاں 18 گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.