پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا عمران حکومت کی طرف جھکاؤ، پی ڈی ایم کو لال جھنڈی، مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

حکومت کو سیاسی سرگرمیوں سے نقصان پہنچنا چاہیے، اپوزیشن پہلے بزدار اور پھر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لائے تو کامیاب ہوسکتے ہیں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا عمران حکومت کی طرف جھکاؤ، پی ڈی ایم کو لال جھنڈی، مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو سیاسی سرگرمیوں سے نقصان پہنچنا چاہیے، اپوزیشن پہلے عثمان بزدار اور پھر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لائے تو کامیاب ہوسکتے ہیں، ہمارے پی ڈی ایم کے دوست ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے پر بضد تھے، اپوزیشن نے ضمنی اورسینیٹ الیکشن میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی، دوستوں نے کہا تھا کہ لانگ مارچ استعفوں کے بغیر نہیں ہونا چاہیے،اب انہوں نے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے تو امید ہے پہلے استعفے دیں گے، ہم پی ڈی ایم کے لئے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی پہلی اور آخری حکومت ہے، عوام نے (ن)لیگ کے بعد عمران خان کی کارکردگی بھی دیکھ لی، پاکستان کیعوام تبدیلی کااصل چہرہ دیکھ چکے ہیں، دھاندلی زدہ نظام کا بوجھ عوام مہنگائی کی صورت میں برداشت کررہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ شفاف انتخابات جلد کرائے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.