پاکستان

کراچی انٹر بورڈ نے نقل مافیا کو چکمہ دے دیا، گیارہویں جماعت کا آؤٹ ہونیوالا ریاضی کا پرچہ جعلی نکلا

طلبا اور والدین جعلی پرچوں پر یقین نہ کریں، جعلی پرچوں کو وائرل کرنیکے حوالے سے ایف آئی اے سائبرکرائم سے بھی رابطہ کیا جائیگا

کراچی انٹر بورڈ نے نقل مافیا کو چکمہ دے دیا، آج گیارہویں جماعت کا آؤٹ ہونے والا ریاضی کا پرچہ جعلی نکلا جس کے بعد نقل مافیا سرپکڑ کر بیٹھ گیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی انٹر بورڈ کے تحت صبح و شام کی شفٹ میں امتحانات جاری ہیں، آج صبح کی شفٹ میں ریاضی کا پرچہ ہوا۔ اس دوران سوشل میڈیا پرگیارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ وائرل ہوا تاہم امتحانی مراکز پر دیا گیا پرچہ کچھ اور تھا۔ ترجمان انٹر بورڈ کے مطابق چار مختلف امتحانی پرچے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے، جن میں ایک بھی درست نہیں تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طلبا اور والدین جعلی پرچوں پر یقین نہ کریں، جعلی پرچوں کو وائرل کرنیکے حوالے سے ایف آئی اے سائبرکرائم سے بھی رابطہ کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.