پاکستان

اٹارنی جنرل آف پاکستان نے بار کونسلز کو خط کیوں لکھا، تفصیلات سامنے آگئیں

بارکونسلز کی سفارشات9 ستمبرکے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں رکھی جائیں گی، سپریم کورٹ میں سینیئر ترین ججز کی تعیناتی پر آئین خاموش ہے

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے بارکونسلز کو خط کیوں لکھا اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں، انہوں نے خط لکھ کر ججز کی تعیناتی کے معاملے پر سفارشات دینے کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خط میں اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیارکیا ہے کہ بارکونسلز کی سفارشات9 ستمبرکے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں رکھی جائیں گی، سپریم کورٹ میں سینیئر ترین ججز کی تعیناتی پر آئین خاموش ہے، سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے کہ ججزتعیناتی میں سینیارٹی کا اصول لازم نہیں۔ اٹارنی جنرل نے خط میں لکھا ہیکہ ججزکی تعیناتی پربینچ اوربارکے درمیان اختلافات نہیں ہونے چاہئیں، بارکونسلز سپریم کورٹ میں خاتون ججزکی مستقل سیٹوں پر بھی سفارشات دیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ میں خواتین کی کم ازکم ایک مستقل سیٹ کی سفارش کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.